سوات:میئر سوات شاہد علی خان نے کہا ہے کہ سوات میں امن کیلئے سیکیورٹی فورسز،پولیس اور یہاں کے لوگوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں اب امن برقرار رکھنا بھی ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔سٹی کونسل میں ممبران کے پیش کردہ صفایئی پانی اور دیگر مسائل بتدریج حل کرینگے۔پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کی بحالی کے سلسلے میں احتجاج میں بھر پور حصہ لیں گے، سوات سے پرسوں ٹی ایم اے بابوزئی سے قافلہ روانہ ہوگا اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے کونسل کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اجلاس کی صدارت کنونیئر طاہر خان نے کی اس موقع پر سپیکر کے زیرصدارت اجلاس سے ممبران شعیب خان۔سپین خان۔ضیاالحق تاجک۔محمدریاض سیدعلی۔نادر شاہ۔گوہرعلی۔برکت علی۔قیصر خان۔فرمان علی،رستم خان اور دیگر نے کھل کر اپنے علاقوں کے مسائل پیش کئے۔میئر شاہدعلی خان نے کہا کہ کونسل کے تمام ممبران کے مسائل کے حل کیلئے ہم اقدامات کرینگے۔اور اس میں تمام ممبران کوساتھ لیکر چلیں گے اور محرومیوں کا ازالہ کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی بحالی کیلئے ہم صوبائی سطح پر کوشش کررہے ہیں۔ممبران اس سلسلے میں ہمارا ساتھ دیں۔