وفاق کی جانب سے جنرل سیلز ٹیکس ریٹ بڑھانے اور نفاذ کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن کے فیصلہ کی روشنی میں خیبر پختونخوا میں فلور ملزمالکان نے 2 من آٹے کی بوری کی قیمت میں 550روپے کا اضافہ کرتے ہوئے 3ہزار 350روپے مقرر کر دی، فائن میدے کی بوری کی قیمت میں700 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب 2من فائن میدے کی بوری 3900 روپے کی بجائے 4600 روپے میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کی جانب سے 17 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد آٹے کی قیمت بڑھانا ضروری ہوگیا تھا