سوات:پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر و امیدوار سوات این اے ٹو انجینئر امیرمقام نے خوازہ خیلہ ٹھیکدارئی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کے دس سالہ اقتدار سے میں نے بغیر اقتدار ان سے زیادہ ترقیاتی و تعمیراتی کام کئے ہیں جو ریکارڈ پر موجود ہیں ۔ دکوڑک ۔عالم گنج اور وچ خوڑ تین رابطہ پلوں کو تعمیر نہ کرنے والے بھی عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں جب میں نے بحیثیت وزیراعظم مشیر حلف لیا تو پہلے مرحلے ہنگامی بنیادوں پر دکوڑک ۔ عالم گنج اور وچ خوڑ رابطہ پلوں کے کام شروع کی اور اج ان پلوں پر ٹریفک بحال ہے ۔ انہوں نے سوات کے مختلف علاقوں میں پاسپورٹ افس کے قیام ۔ گریڈ سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن ۔ سیلاب متاثرین کی بحالی ۔ سوات موٹروے اور دیگر لاتعداد ترقیاتی کام شامل ہیں ۔ انہوں نے کہ ازاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والوں سے کوئی امید رکھنا وقت کا ضائع ہے وہ کسی کام کا نہیں جبکہ ساپقہ ممبر اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی خان سے بھی عوام مایوس ہوچکے ہیں کیونکہ ان سے بھی خیر کی توقع نہیں ۔ عوام کو چاہئے کہ سوات کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا قیمتی ووٹ پاکستان مسلم لیگ کے امیدواروں کے حق میں استعمال کریں بس یہی ترقی کا راز ہے