ضلعی انتظامیہ سوات کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی تقریبات ملی جوش و جذبے سے منائی جائیں گی۔ضلعی ہیڈکوارٹر سمیت تحصیل ہیڈکوارٹرز میں بھی یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی زیرِ صدارت انتظامات کا جائزہ لینے اور اُن کو حتمی شکل دینے کے لئے ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں اجلاس منعقد ہواجس میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی محمد جواد آصف، اسسٹنٹ کمشنر چارباغ سکندر خان، اسسٹنٹ کمشنر بحرین سکندر خان جبکہ دیگر تمام اسسٹنٹ کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک، تحصیل میونسپل آفیسرز، سول ڈیفنس سوات، محکمہئ تعلیم، مختلف سرکاری محکموں اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یومِ آزادی کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کیلئے صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کی گئی گا ئیڈ لائنز کے تحت لائحہ عمل تشکیل دیا گیا۔
یومِ آزادی کی تقریبات ملی جوش و جذبے سے منائی جائیں گی۔ضلعی انتظامیہ سوات
