(اسلام آباد): نیپرا نے ایک ماہ کے لیے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، نیپرا کے مطابق قیمت میں اضافہ اگست کےفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا، اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت 3روپے68 پیسےفی یونٹ رہی، اگست میں بجلی کی پیشگی فیول لاگت 3 روپے 20 پیسے فی یونٹ تھی، صارفین سے اضافی وصولی 9 مبرکے بل میں کی جائےگی، الیکٹرک صارفین پرفیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا، صارفین پر5 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔