مینگورہ شہر کے متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی غائب ،امانکوٹ،فیض آباد اور سیدو شریف کے 100 فیصد علاقے تاریکیوں میں ڈوب گئے ہیں۔

ہر دن کئی گھنٹوں خاص کر شام کے وقت بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث اہل علاقہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

بجلی کی فراہمی معطل ہونےکی وجہ سے علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے جبکہ کاروبارٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں مساجد اور گھروں میں پانی نا پید۔