سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام پر نیو ائیر نائٹ کے موقع پر دھماکہ ہوا ہے جس میں 10افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئس پولیس کا بتانا ہے کہ کرانس مونٹانا کے لگژری ریزورٹ اِسکی کے ایک بار میں زوردار دھماکہ ہوا ہے ۔
پولیس حکام نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک بج کر 30 منٹ پر سیاحت کے لیے مشہور اِسکی زیزورٹ میں زوردار دھماکا ہوا، دھماکے کے وقت نیو ائیر نائٹ منانے والے افراد کی بڑی تعداد بار میں موجود تھی۔
سوئس پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، تاہم انہوں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد اور دھماکے کی وجوہات سے متعلق کچھ آگاہ نہیں کیا۔
بعد ازاں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بار میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 10افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
سوئٹزرلینڈ میں نیوائیر نائٹ پر دھماکہ، 10افراد ہلاک، متعدد زخمی













