خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل گیمنگ انڈسٹری میں بااختیار بنانے کے لیے امریکہ اور مائنڈ اسٹورم اسٹوڈیو کا اشتراک

امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ذریعے امریکہ نے ایک معروف پاکستانی گیم ڈویلپر مائنڈ اسٹورم اسٹوڈیو کے ساتھ ایک اہم شراکت کا اعلان کیا جس کا مقصد خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ڈیجیٹل گیمنگ انڈسٹری میں یہ تعاون خطے کے نوجوانوں میں جدت و مہارت کے فروغ اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔

یو ایس اے آئی ڈی اور مائنڈ اسٹورم سٹوڈیو کے اس اشتراک کے توسط سے یونیورسٹیوں میں متعلقہ نصاب متعارف کروانے سے خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور ڈیجیٹل گیمنگ کو بطور درخشاں کیریئر بنانے میں مدد ملے گی۔ گیم ڈیویلپمنٹ مقابلوں اور تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کے ذریعے یو ایس اے آئی ڈی اور مائنڈ اسٹورم اسٹوڈیو ایک مؤثر گیمنگ ایکو سسٹم کو فروغ دیں گے جو خیبر پختونخوا کی ڈیجٹل اکانومی کی نمو میں اہم کردار ادا کرے گا۔