سوات(مارننگ پوسٹ) صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے وزارت کا حلف اٹھالیا، شوکت یوسفزئی تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں چند ماہ کیلئے وزیر صحت رہ چکے ہیں ،شانگلہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کرنیوالے شوکت یوسفزئی اب تک حکومت کے ترجمان کے فرائض انجام دے رہے تھے انہیں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اورمحکمہ اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا ہے، حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس میں منعقد کی گئی، ذرائع کے مطابق کابینہ میںدو اور وزراء کو بھی حلف اٹھانا تھا تاہم اہم شخصیات کے درمیان اختلافات کے باعث فی الحال مزید وزراء کو کابینہ کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے وزارت کا حلف اٹھالیا
