سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ رکشاؤں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف رکشہ ڈرائیوروں نے جزوی ہڑتال کردی۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر مینگورہ شہر میں چلنے والے غیر قانونی،غیر رجسٹرڈ اور ٹمپر شدہ رکشوں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا، تو رکشہ ڈرائیوروں نے بھی جزوی طور پر ہڑتال کرکے سیدوشریف روڈ پر ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا اور شدیدنعرے بازی کی۔ ان کامطالبہ تھا کہ بلاامتیاز کارروائی کی جائے لیکن کسی کا رزق بند نہ کیا جائے۔
سوات،رکشہ ڈرائیوروں کا ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا
