سوات(مارننگ پوسٹ)شانگلہ الپوری پولیس کی بڑی کاروائی، خود کو پولیس سروس گروپ آف پاکستان کا آفیسر ظاہر کرنے والا جعلساز شمس القمر ولد عنایت اللہ ساکن جوڑغ ڈہرئی کو گرفتار کر لیا گیا ملزم کو ہیڈ کوارٹر الپوری میں چیکنگ کے دوران موٹر کار گاڑی سے حراست میں لیا گیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کی ہدایت پر ضلع بھر میں جاری سخت اور موثر چیکنگ کے نتیجے میں کاروائی عمل میں لائی گئی پکڑے گئے ملزم شمس القمر ولد عنایت اللہ نے گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ، پولیس کی نشانات اور ہوٹر بھی لگایا تھا مذکورہ جعلساز اپنے آپ کو پولیس سروس گروپ آف پاکستان کا آفیسر ظاہرکر رہے تھے زیر حراست ملزم کے قبضے سے ملنے والی گاڑی از قسم موٹر کار کو چھان بین کے لئے تھانہ الپوری منتقل کر دیا گیا زیر حراست ملزم کے خلاف تھانہ الپوری میں جعلسازی کا مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کر دیا گیا جعلساز شمس القمر ولد عنایت اللہ ساکن جوڑغ ڈہرئی کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرکے مزید پوچھ گچھ جاری ہے ملزم کے خلاف درج مقدمہ میں تعزیرات پاکستان کے دفعات419-420-468-471-170-171 شامل ہیں کاروائی سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری ظاہر شاہ خان کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف نے عمل میں لائی جعلساز خود کو پولیس سرو س گروپ آف پاکستا ن کا آفیسر ظاہر کرنے والا شمس القمر کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ملزم کو ہر پہلو سے انٹاروگیٹ کئے جا رہے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے کہا کہ شانگلہ پولیس ہمہ وقت چوکس اور الرٹ ہے یہاں پولیس کی گرفت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پہلے سے بہت مضبوط ہو چکی ہے جعلسازی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ایسے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی،قانون سب کے لئے برابر ہے۔