ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے۔ یکم ذی الحج کل ہو گی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے، کل بروز ہفتہ یکم ذی الحج ہو گی۔ عید الاضحی 12 اگست کو ہو گی۔ چاند کی شہادت ملک بھرسے 72 مقامات سے موصول ہوئی ہیں۔ نواب شاہ، لاہور، جھنگ، نارووال، ٹنڈو الہگ یار و دیگر مقامات پر شہادتیں موصول ہوئیں۔