وزیراعظم عمران خان 28 ستمبر کو صوبائی دارالحکومت پشاور کا دورہ کریں گے، جہاں انہیں 100 روزہ پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم عمران خان پشاور کے دورے کے دوران صوبائی اور مقامی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔پشاور آمد پر وزیراعظم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد وزیراعلیِ ہاوس میں وزیر اعظم کی زیرصدارت کے پی کابینہ کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد یہ عمران خان کا پہلا پشاور کا دورہ ہے