اسلام آباد(آن لائن) سونے کی قیمت کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے سونا 1700فی تولہ مہنگا ہو کر 86100روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، مرافر مارکیٹ کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں1700روپے اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ سونا86100روپے کا ہو گیا ہے جبکہ10گرام سونے کی قیمت73816روپے ہو گئی ہے سونے کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد قیمتوں کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور موجودہ قیمت تاریخ کی سب سے بلند ترین قیمت ہے۔
سونا 1700روپے فی تولہ مہنگا قیمت 86100روپے ہوگئی
