سوات(مارننگ پوسٹ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کی زیر صدارت ڈیڈیک آفس میں صفائی کی صورتحال خصوصاً عید الاضحی کے موقع پر صفائی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہواجس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید الاضحی کے موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ہوں گی اور صفائی کا عملہ عید کے تین دن فیلڈ میں رہتے ہوئے گندگی اور آلائشوں کو اکٹھا کر کے محفوظ مقام پر لے جا کر ٹھکانے لگائے گاجبکہ آلائشیں اور گندگی پھینکنے کے لیے ڈبلیو ایس ایس سی کی جانب سے جگہیں متعین کر دی جائیں گی اورمختص جگہوں پر شہریوں کی سہولت کیلئے حلقہ پی کے 5کی تمام یونین کونسلوں کے ہر محلہ میں بورڈز اور بینرز بھی آویزاں کئے جائیں گے تاکہ صفائی کا عملہ بروقت ان جگہوں سے صفائی،ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کو یقینی بنائے اجلاس میں ڈبلیو ایس ایس سی کے جی ایم آصف سلیم نے چیئرمین ڈیڈیک کو اپنے محکمے کے کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جی ایم آصف سلیم نے چیئرمین ڈیڈیک کو یقین دلایا کہ سی ای او شیدا محمدکے خصوصی ہدایت پر منیجر امتیاز اور ہم سب افسران و اہلکار عید کے دن تمام سہولیات کی خود نگرانی کرینگے اور شہریوں کو کسی شکایات کا موقع نہیں دیا جائے گافضل حکیم خان نے کہا کہ ہم نے مل کر ایک ٹیم کی صورت میں کام کرنا ہے اورحلقہ پی کے 5 کو صاف ستھرارکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عید الاضحی کی آمد سے قبل صفائی،ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کو یقینی بنانے نیز نکاسی آب کی صورتحال میں بہتری لانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں انہوں نے واضح کیا کہ شہر کی صفائی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
سوات ،عید الاضحی کے موقع پرواسا اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ
