سوات(مارننگ پوسٹ)الیکٹرانک میڈیا کرپشن کی نشاندہی کریں، پی ٹی آئی حکومت سخت کارروائی کریگی ، فضل حکیم ،تفصیلات کے مطابق ڈیڈیک چیئرمین فضل حکیم نے الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن کے کابینہ کے ارکان سے تعارفی ملاقات میں کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا ، اس طرح سوات الیکٹرانک میڈیا کے کارکن صحافیوں نے برے حالات میں غیر معمولی رپورٹنگ کی ہے جوکہ قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم آزاد میڈیا پر یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ الیکڑانک میڈیا ہرقسم کی کرپشن ، بدعنوانی ، نااہل اہلکاروں، کام چور سرکاری افسروں کی نشاندہی کریں پی ٹی آئی حکومت سخت اقدامات اٹھائینگے ، انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک میڈیا کو ہماری حکومت پر بھی تنقید برائے تعمیر کا حق حاصل ہے۔ ہم کو عوام نے منتخب کیاہے اور ان کی خدمت کے لئے ہروقت تیارہیں ، ملاقات میں سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر نیازاحمدخان نے سوات میں الیکٹرانک میڈیاکے کارکن صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی اور پی ٹی آئی حکومت کے تمام مثبت اقدامات کی کوریج کا اعادہ کیا۔ اس سے قبل ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیرین زادہ نے الیکٹرانک میڈیاکے حوالے سے ارکان کی تعارف کی اور ایسوسی ایشن کا بنیادی مقصد بیان کیا۔ اس موقع پر سوات الیکٹرانک میڈیا کے جنرل سیکرٹری سعید الرحمان نے ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ سوات کے الیکٹرانک میڈیا کابنیادی مقصد معیاری صحافت کو فروغ دیناہے ۔ اس موقع پر سوات الیکٹرانک میڈیا کے ایگزیکٹیو کونسل کے ممبر سید شہاب الدین نے مینگورہ کے مسائل پر روشنی ڈالی جس پر فضل حکیم نے گورنمنٹ ہائی سکول بنڑ کو سیکنڈری سکول کا درجہ دینے کا باقاعدہ اعلان کیا اور تمام تر مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے نائب صدر شوکت علی اور جائنٹ سیکرٹری عیسی خان خیل بھی موجود تھے۔ آخرمیں ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم نے میڈیا سے وابستہ تمام کارکنوں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
الیکٹرانک میڈیا کرپشن کی نشاندہی کریں، پی ٹی آئی حکومت سخت کارروائی کریگی ، فضل حکیم
