پشاور()خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے تمام متعلقہ محکمہ جات پر زوردیا ہے کہ وہ اپنے ذرائع آمدن میں اضافے اوراخراجات کو کنٹرول کرنے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائیں تاکہ صوبے کی معاشی حالت بہتر ہوسکے۔ انہوںنے محکموں کو ہدایت کی کہ وہ خالی پڑی آسامیوں کوپرکرنے کاکام تیزکریں تاکہ ہرشعبے کی پیشہ ورانہ استعداد اورکارکردگی میںمزید بہتری آئے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ محصولات وصولی کی مدمیں محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن اورمحکمہ خوراک کی پیشہ ورانہ کارکردگی میںبہتری لانے پر دونوں محکمے قابل تعریف ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے بدھ کے روز محکمہ خزانہ کے کمیٹی روم میںمالی سال 2018-19کی بجٹ تیاری کے سلسلے میںمختلف محکموں کیساتھ متعددمشاورتی اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کیا منعقدہ اجلاسوںمیںایکسائز وٹیکسیشن اور نارکاٹیکس کنٹرول ،قانون وانصاف ، زراعت،خوراک ، اعلیٰ تعلیم ،ابتدائی وثانوی تعلیم، انرجی اینڈپاور، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،ریوینو اینڈ اسٹیٹ، ماحولیات اورجیل خانہ جات کے محکمہ جات کیساتھ محکمہ خزانہ کی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ اجلاسوں میںصوبائی وزراء میاںجمشید الدین کاکاخیل ،امتیاز شاہد قریشی ،سردار اکرام للہ خان گنڈا پور ،قلندر خان لودھی، مشتاق غنی ،محمد عاطف اور متعلقہ محکمہ جات کے انتظامی سیکرٹریوں اوردیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاسوںمیںآئندہ مالی سال 2018-19 کیلئے مختلف محکموں کیلئے بجٹ کے تخمینے کاجائزہ لیاگیا جبکہ مالی سال 2017-18 میں اعلان کردہ منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت اور محکموں کی جانب سے ذرائع آمدن بڑھانے کے لئے دی گئی تجاویز پرغور کیاگیا ۔اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کاکہناتھا کہ تمام محکمہ جات اپنے اخراجات کو کم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں جبکہ محاصل فراہم کرنے والے محکمہ جات اپنے وسائل اورمحاصل کو بڑھانے پر توجہ دیں تاکہ صوبے کی مالی پوزیشن مستحکم ہوسکے