سوات(مارننگ پوسٹ)مینگورہ کے نواحی علاقے امانکوٹ میں باؤلے اور آوارہ کتوں نے کئی بچوں کو کاٹ ڈالا علاقہ مکینوں کا ضلع انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے کے مکینوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے چند دنوں میں باولے اور آوارہ کتوں نے کئی بچوں کو کاٹ لیا ۔ اس طرح کتوں کے کاٹنے کی ویکسین بھی اسپتال میں موجود نہیں علاقے کے مکینوں نے کہاہے کہ کئی مرتبہ ٹی ایم اے اور ضلع انتظامیہ کو کتوں کے خلاف کارروائی کے لئے درخواستیں بھی دی ہے مگر تاحال اس پر کسی قسم کا عملدرامد نہیں ہوسکا علاقہ عمائدین نے مزید کہاہے کہ سیکورٹی ادارں کے طرف سے فائرنگ پر پابندی ہے اس لئے لوگ کتوں کو گولی بھی نہیں مارسکتے جبکہ ٹی ایم اے عملہ کتوں کو زہر دینے سے بھی گریز کررہے ہیں عمائدین نے دہمکی دی ہے اگر کتوں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی توعوام سڑکوں پر نکل آئینگے۔