سوات( مارننگ پوسٹ ) سوات سے تعلق رکھنی والی پہلی واحد خاتون صحافی شائستہ حکیم تحقیقاتی رپورٹ کے لئے منتخب، پاکستان پریس فاونڈیشن کے زیر اہتمام ہرسال ملک بھر سے بیس ایسے تجربہ کار صحافیوں کو فیلوشپ کے لئے منتخب کرتے ہیں جوکہ تحقیقاتی رپوٹنگ پر کام کرناچاہتے ہیں اس سا ل بھی ملک بھر سے بیس صحافیوں کو منتخب کرلیاگیاجن میں سوات سے خاتون رپوٹر شائستہ حکیم شامل ہے۔ شائستہ حکیم نے روزنامہ آزادی سے رپورٹنگ کا آغاز کیاتھا۔ اس وقت خیبر نیوز سوات کے ساتھ کام کررہی ہے۔ جرنلزم میں ماسٹر کرچکی ہے۔ شائستہ حکیم نے سوات میں خواتین کی تعلیمی صورتحال پر رپوٹنگ کا موضوع چنا ہے۔ موصوفہ اس فیلوشپ میں چھ تحقیقاتی رپورٹس تیار کریگی۔ فیلوشپ کی پہلی تربیت 30اگست سے 2ستمبر تک شروع ہوچکی ہے۔اس فیلوشپ کے لئے ملک بھر سے سو سے زائد صحافیوں نے تحقیقاتی رپوٹنگ پر تجاویز دی تھی۔ اس پروگرام میں اس سے قبل سوات سے سینئر صحافی نیازاحمدخان اور عدنان باچابھی فیلوشپ مکمل کرچکے ہیں۔
سوات سے تعلق رکھنی والی پہلی واحد خاتون صحافی شائستہ حکیم تحقیقاتی رپورٹ کے لئے منتخب
