سوات (مارننگ پوسٹ) سوات سے تعلق رکھنے والے تاجر راہنماؤں ارشد خان اور عبدالرحیم کی اسلام آباد میں حریت راہنمایاسین ملک کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات،سوات عوام کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں سوات چینہ مارکیٹ کے صدر ارشد خان اور آل سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے مقبوضہ کمشیر کے حریت راہنما یاسین ملک کے اہلیہ مشال ملک کے ساتھ ملاقات کی جس میں بھارت کے جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری حالیہ مظالم پر تفصیلی گفتگو کی گئی، دونوں راہنماؤں نے انہیں یقین دلایہ کہ سوات کے عوام اپنے مسلمان کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کشمیر کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، جس پر مشال ملک نے ارشد خان اور عبدالرحیم کا شکریہ ادا کیا۔