ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوانے صوبہ بھر میں سرکاری سکولوں میں سیکنڈ شفٹ کلاسیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس مقصد کے لئے پچاس کروڑ روپے کا فنڈمختص کیا گیا ہے۔ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوانے زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کے لئے صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں سیکنڈ شفٹ کلاسیں شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے اس سلسلے میں ضلعی ایجوکیشن افسران کو ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سیکنڈ شفٹ کلاسیں شروع کرنے کے لئے پچاس کروڑ روپے کا فنڈمختص کیا ہے۔