سوات(نیازاحمدخان) ملاکنڈ ڈویژن کے زمینداروں کا زرعی تحقیقاتی مرکز بند کرنے اور اس کے جگہ یونی ورسٹی بنانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ، تفصیلا ت کے مطابق مینگورہ نشاط چوک میں سینکڑوں زمینداروں نے محکمہ زراعت کے طرف سے مینگورہ میں قائم چالیس سالوں سے زرعی ترقیاتی مرکز کو ختم کرنے اور اسی جگہ پر زرعی یونی ورسٹی قائم کرنے کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا مظاہرے میں سوات، ملاکنڈ اور دیگر اضلاع کے زمیندار شامل تھے مظاہرے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت بے شک علاقے میں یونی ورسٹی بنائیں مگر زرعی تحقیقاتی مرکز کو نہ چیڑا جائیں انہوں نے کہاکہ اس مرکز سے لاکھوں زمینداروں کو فائدہ ہے اور ماضی میں اس مرکز نے کئی اقسام کے نئے تخم اور پھلوں کے نئے ورائٹی متعارف کروائے ہیں اس طرح ہرسال مرکزمیں موجود، دوسوسے زائد زرعی ماہرین زمینداروں کو مفید مشورے، فصلوں میں لگے امراض کے بارے میں معلومات دیتے ہیں اگر اس کو ختم کردیاگیا تو علاقے کے زمینداروں پر بہت برا اثر پڑیگا، زمینداروں نے مطالبہ کیاکہ زرعی یونی ورسٹی کے لئے کہی اور جگہ یا عمارات لی جائیں اگر فیصلہ واپس نہیں لیاگیاتو زمیندار کسی بھی قیمت پر 30ستمبر کو زرعی تحقیقاتی مرکز کو خالی کرنے نہیں دینگے اور ہرقسم کی مذاحمت کرینگے۔ زمینداروں نے ہاتھوں میں بینرز اور چاٹ بھی اٹھائے تھے اور صوبائی وزیر زراعت محب اللہ کے خلاف سخت نعرہ بازی بھی کی۔