سوات: امتحانات میں نقل کے روک تھام کے لیے ڈپٹی کمشنر سوات جُنید خان کے خصوصی ہدایت پر آج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی-1 سہیل خان نے مینگورہ کے اُدھیانہ مارکیٹ میں مختلف بُک شاپوں کی اچانک انسپیکشن کی ، انسپیکشن کے دوران کئی دکانوں میں پاکٹ گائڈ اور دیگر نقل میں استعمال ہونے والا مواد برامد ہونے پر متعدد دکانوں کو سیل اور فروشان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تحصیل بابوزئ میں کسی بھی شخص کو طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کی کوشش پر سخت قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سوات: امتحانات میں نقل کے روک تھام،اے ڈی سی سہیل خان کا بُک شاپوں کی اچانک انسپیکشن،دکانیں سیل
