گندھارا تہذیب کی امین وادی سوات غیرملکی ریسرچرز کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ سوات کے عجائب گھر میں نواردات کی تعداددو ہزار تک پہنچ گئی ہےجوغیر ملکی ریسرچرز کیلئے کسی خزانے سے کم نہیں۔سوات میوزیم کودنیا میں انوکھا مقام حاصل ہے اوریہاں پرمختلف تہذیبوں کی اشیاء موجود ہیں۔
گندھارا تہذیب کا عروج و زوال سناتے اس میوزیم میں رکھی چیزیں سوات کی دھرتی سے ہی نکالی گئی ہیں۔اس عجائب گھرمیں سکندر اعظم کے دور کے سکے،بدھ مت کے مجسمےاورچار ہزار سال پرانے مٹی کے برتن بھی موجود ہیں۔مختلف جامعات کے سو سے زائد طلباءیہاں روز آتے ہیں۔سوات کا یہ تاریخی عجائب گھر نہ صرف عظمت رفا کی یادگار ہے بلکہ یہ تحقیق کرنے والوں کے لئے درسگا ہ بھی ہے۔

