پشاور:پولیس کی طرف سے احتجاجی ڈاکٹروں کیخلاف دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جن میں 26ڈاکٹروں کو نامزد کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ان ڈاکٹروں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی روشنی میںسڑک بند کرنے ، کار سرکار میں مداخلت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کی پاداش میں نامزد کیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے مزید ڈاکٹروں کی شناخت کا عمل جاری ہے، ایف آئی آر کا اندراج شرقی اور کابلی پولیس سٹیشنوں میں کیا گیا ہے۔