سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے سیدوشریف ہسپتال جاکر وہاں میڈیکل وارڈ میں داخل ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کی اور مرض میں مبتلا افراد کو ملنے والی سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ مریضوں سے علاج معالجہ اور سہولیات کے حوالے سے بھی دریافت کیا اس موقع پر مریضوں کی جانب سے علاج معالجہ پر اطمینان کا اظہارکیا گیابعد ازاں فضل حکیم خان نے مختلف شعبوں کے وارڈز کا معائنہ اور ریکارڈ بھی چیک کئے دورہ کے موقع پر چیئرمین ڈیڈیک نے ہسپتال میں گندگی کے ڈھیر کا نوٹس بھی لیا اور صفائی کی صورتحال پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی فضل حکیم خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صحت عامہ کی ترقی کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں انہوں نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل عملے کی آئے روز ہڑتال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ ہڑتالوں کی بجائے مریضوں اور دکھی انسانیت کی خدمت پر توجہ دیں اور دنیا و آخرت میں سرخرو ہونگے انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ہسپتال یا اس کے عملے کامستقبل خطرے میں نہیں ہے اصلاحات کی بدولت ہمیشہ ترقی آتی ہے اور یہی ترقیافتہ قوموں کا شیوہ ہے شعبہ طب انسانی خدمت کاشعبہ ہے ڈاکٹر معاشرے کامعزز طبقہ ہیں جن کی عزت نفس کامعاشرے کے ہرطبقہ کوخیال رکھنا چاہئے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت عامہ کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے ڈاکٹر حضرات دکھی انسانیت کی خدمت کواپناشعاربنائیں اور مریضوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں انہوں نے یقین دلایا کہ ڈاکٹروں کے مسائل حل کریں گے ڈاکٹر اطمینان رکھیں اور اپنے فرائض منصبی دلجمعی کے ساتھ سرانجام دیں انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے تمام علاج اور ٹسٹ ہسپتال میں مکمل فری ہو رہے ہیں اور مختلف علاقوں میں مچھر مار سپرے اور فوگ سپرے کیساتھ ساتھ میڈیکل کمیپ بھی منعقد ہو رہے ہیں امید ہے کہ ڈینگی سے عوام کو مکمل چھٹکارا مل جائے گا۔
ڈیڈک چیئر مین فضل حکیم کا سیدو ہسپتال میں ڈینگی مریضوں کی عیادت،ناقص صفائی کے صورت حال پر بر ہم
