سوات(مارننگ پوسٹ)تعلیم نسواں سے ہی ترقی ممکن ہے تعلیم یافتہ خواتین اپنے بچوں کی بہتر تربیت کرکے انہیں مستقبل کے کامیاب انسان بنا سکتی ہیں اس لئے زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کیلئے اعلیٰ تعلیم انتہائی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار جہانزیب کالج بی ایس زوالوجی کی ہونہار طالبہ صمرا فرہان نے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام ”دسوات رنگونہ“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا صمرا فرہان کا کہنا تھا کہ انہیں بچپن سے تعلیم کا شوق تھا اور والدین نے محنت کرکے انہیں اعلیٰ تعلیم کے مدارج تک پہنچایا میں روزانہ 15 کلو میٹر کا فاصلہ گاڑی میں طے کرکے کالج کا سفر کرتی ہوں اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ محلے کے بچیوں کو بھی پڑھاتی ہوں انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلے کووجہ بناکر تعلیم سے کنارہ کشی کرنا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے مجھے بھی مسئلے ہوتے ہیں لیکن میری کوشش جاری ہے اکثر لوگ کہتے ہیں کہ شادی کے بعد تعلیم کو جاری نہیں رکھا جاسکتا لیکن یہ بھی درست نہیں میں شادی شدہ ہوں میرا ایک ڈیڑھ سال کا بیٹا ہے پھر بھی میں اپنی کلاسز باقاعدگی سے لیتی ہوں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم عام کرنے کیلئے ہرکسی کو کردار ادا کرنا ہوگا خصوصاً خواتین کو خود بھی کردار ادا کرنا ہوگا وہ اپنی بچیوں کو سکول بھیجوائیں اور ان کو تعلیم کی روشنی سے منور کریں تاکہ ہمارا معاشرہ اور ملک وقوم ترقی کرے۔
تعلیم نسواں سے ہی ترقی ممکن ،خواتین کیلئے اعلیٰ تعلیم انتہائی ضروری ہے،صمرا فرہان
