سوات(مارننگ پوسٹ) سردی نے دستک دے دی، سوات مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ گرم ملبوسات کا استعمال شروع ھوگیا، مختلف علاقوں میں ژالہ باری نے سردی کی شدد میں مزید اضافہ کردیآ۔ مینگورہ،مرغزار،کبل،مٹہ،خوازہ خیلہ میں رات گئے سے بارش جاری ہے۔ بادل برستے ہی مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ تین روز جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی۔