پشاور: صوبائی حکومت کی جانب سے ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت نے تمام ہسپتالوں میں ہڑتال کرنیوالے ملازمین کیساتھ سختی کیساتھ نمٹنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہسپتالوں میں کسی قسم کے تعطل کو برداشت نہ کرنیکی ہدایت کردی ہے اس سلسلے میں جمعرات کے روز محکمہ صحت سے صوبے کے تمام اضلاع کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں واضح کردیا گیا ہے کہ عوامی مفاد کے سلسلے میں حکومت نے صوبائی اسمبلی سے محکمہ صحت میں اصلاحات کیلئے قانون سازی کی ہے جس کو ناکام بنانے کیلئے بعض افراد اپنے مفادات کو جواز بنا کر احتجاج کررہے ہیں مراسلہ کے مطابق حکومت نے اس بارے میں سخت کارروائی کیساتھ سرکاری ہسپتالوں کو ہڑتالی ملازمین کے چنگل سے آزاد کرنے، سہولیات کی بحالی، احتجاج کو روکنے اور احتجاجیوں کیخلاف بھر پور قانونی کارروائی کا ٹاسک دیا ہے ہسپتالوں کو بند کرنے اور مریضوں کو علاج معالجہ میں رکائوٹ پیدا کرنیوالے سٹاف کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہ کرنیکا فیصلہ بھی جاری کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ مراسلہ کی روشنی میں تمام ہسپتالوں کو انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے جس میں انہیں کارروائی کا مکمل اختیار تفویض کردیا گیا ہے۔ دوسری طرف سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں پولیس تعینات کردی گئی ہے اور داخلی راستوں پر بکتر بندگاڑیاں کھڑ ی کر دی گئی ہیں سینئر ڈاکٹرز نے بھی جونیئرز کی حمایت میں ہڑتال میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے نجی کلینکس کے بائیکاٹ کے علاوہ سینئر ڈاکٹرز نے ہسپتالوں میں وارڈز کی ڈیوٹی بھی چھوڑ دی ہے جس سے ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں کا علاج مکمل طور پر بند ہو گیا ہے
سپتالوں میں ہڑتال کرنیوالے ملازمین کیساتھ سختی کیساتھ نمٹنے کے احکامات جاری
