سوات(مارننگ پوسٹ) ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم نے کہاکہ جب محکموں میں اصلاحات نہیں ہوگی تو نیا پاکستان کس طرح بنایا جائیگا، تفصیلات کے مطابق ڈیڈک چیئرمین اور ایم پی اے فضل حکیم نے سیدوشریف میں پرائمری سکولوں کے اساتذہ کے احتجاج پر کہاہے کہ اساتذہ کرام ہم سب کے لئے قابل قدر ہے مگر ہم نے نیاپاکستان بنانے کے لئے ووٹ لیاہے خان صاحب، وزیراعلی خیبر پختون خوا،اور محکمہ تعلیم کی انتھک کوشش ہے کہ تعلیمی نظام کو بہترین بنایاجائے، صوبے میں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں کا معیار کو برابر کیا جائیں۔ انہوں نے کہاکہ میں اساتذہ کرام سے درخواست کرتاہوں کہ نئے اصلاحات کو خندہ پیشانی کے ساتھ قبول کریں اس میں قوم کا فائدہ ہیں۔ غریب طلبا کو فائدہ پہنچایا جارہاہے تاکہ آنے والا نسل باشعور تعلیم یافتہ اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ نئے پالیسی کے تحت سرکاری سکولوں کے طلبا ء کو اعلی معیاری تعلیم دیناہے اور ان کو اعلی عہدوں پر لاناہے تاکہ محروم طبقہ بھی بہتر زندگی گزاریں۔انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ صحت، محکمہ تعلیم اور دیگر اداروں میں جدید خطوط پر اصلاحات کا عمل جاری ہیں تاکہ پرسودہ اور کرپشن سے پاک نیا پاکستان بنایاجائیں اس میں تمام طبقہ فکر کے لوگ حکومت کا ساتھ دیں۔
محکموں میں اصلاحات کرنے سے ہی نیا پاکستان بنے گا،فضل حکیم
