محکمہ صحت خیبرپختونخوامیں دفتری امور میں بہتری لانے اورسائلین کی فائلوں کو بروقت نمٹانے کیلئے فائل ٹریکنگ سسٹم پر باقاعدہ عملدرآمد شروع کردیاگیاہے اس حوالے سے محکمہ صحت کے تمام اٹیچ ڈیپارٹمنٹ کے انتظامی سربراہان کو مراسلہ جاری کردیاگیاہے جس میں کہاگیاہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں سرکاری دفاتر میں کاغذ کے رجحان کے خاتمے اور دفاتر میں سائلین کی فائلوں سے متعلق درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے صوبہ بھرکے سرکاری دفاتر میں ای سسٹم یعنی فائل ٹریکنگ سسٹم متعارف کرانے کافیصلہ کیاتھا اس سلسلے میں دوسرے سرکاری محکموں کی طرف محکمہ صحت میں بھی تجرباتی بنیادوں پر فائل ٹریکنگ سسٹم شروع کیاگیا اوراس حوالے سے متعلق سیکشنوں کے ملازمین کوباقاعدہ تربیت دی گئی تاہم گزشتہ روز محکمہ صحت نے فائل ٹریکنگ سسٹم باقاعدہ شروع کردیاہے اس سلسلے میں تمام متعلقہ افسران اورسکیشنوں کے کمپیوٹرآپریٹرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ مذکورہ نظام پر باقاعدہ عملدرآمد ممکن ہوسکے ۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوامیں فائل ٹریکنگ سسٹم پر عملدرآمد شروع
