سوات (مارننگ پوسٹ) گجر قومی تحریک ملاکنڈ ڈویژن کے صدر سوات کے ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیت الحاج سردار شہزاد گجر نے مٹہ کے عظیم الشان غلبہ اسلام کانفرنس میں قا ئد جمعیت مولانا فضل الرحمن مد ظلہ کی موجودگی میں قوم کے ہزاروں افراد کے ساتھ جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے یہ عہد کیا کہ وہ مرتے دم قافلہ شیخ الہند رہ کر میر کارواں مولانا فضل الرحمن مدظلہ کے شانہ بشانہ اور انکی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام کے ادنی کارکن کی حیثیت سے دین اسلام کی سربلندی پاکستان میں اسلام کے نظام عدل کے نفاذ کی جدوجہد میں ہر اول دستے کا کردار اداکریں گے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمعیت علمائے اسلام اور اسکی قیادت کے مقابلے میں سب صفر ہیں ، جمعیت علمائے اسلام ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک میں قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ اور پوری دنیا میں اسلا م کی سربلندی کی پاکیزہ جدوجہد کررہی ہے ، سوات کے غیر ت مند عوام اسلام اور علمائے کرام سے گہری محبت رکھنے والے اسلام پسند لوگ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جمعیت علمائے اسلام سوات کے غیور مسلمانوں کی پسندیدہ جماعت ہے ، انہوں نے کہا کہ میں سوات کے غیر مند اور غیور مسلمانوں کو جمعیت علمائے اسلام جو ہمارے عقیدے ،عزت و ابرو تہذیب، کلچر، دینی مدارس اور مراکز اسلامی کی محافظ جماعت ہے کی پاکیزہ جدوجہد میں شمولیت کی دعوت عام دیتا ہوں کہ آیئے جمعیت علمائے اسلام کے دست و بازو بنیں اس پاکیزہ جماعت اور قیادت کی صف میں شامل ہوکر اپنا حشر علمائے کرام اور صلحائے امت کے ساتھ کرنے کی تیاری کریں یہ دنیا و آخرت کی کامیابی کا راستہ ہے باقی بر طرف تباہی و بربادی ، بے حیائی اور فحاشی ہے ۔