سوات(مارننگ پوسٹ ) مینگورہ کے مصروف ترین بازار سے سینکڑوں کے تعداد میں مردہ مرغیاں برامد ، مردہ مرغیوں کا باقاعدہ کاروبارکئی دنوں سے جاری تھا، انکشاف،تفصیلا ت کے مطابق مینگورہ پولیس نے مین بازار میں مقامی دکاندار سے سینکڑوں مردہ مرغیاں برامد کرلی ، پولیس کے مطابق ان کو خفیہ اطلاع ملی کہ مینگورہ بازار میں مردہ مرغیوں کا کاروبار گذشتہ کئی دنوں سے جاری ہے جس پر انہوں نے محکمہ فوڈ کے ساتھ ملکر مقامی دکاندار سے سینکڑوں کے تعداد میں مردہ مرغیاں برامد کرلی مردہ مرغیاں نشاط چوک اور مینگورہ کے دیگر حصوں میں باربی کیووالوں کو سستے داموں فروخت کرتے تھے اس طرح شورما بنانے والے بھی اس مکروہ کاروبار میں ملوث بتائے جاتے ہیں پولیس نے عباس ولد شیر علی خان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے، یاد رہیں کہ میڈیانے کئی مرتبہ مینگورہ میں مردہ مرغیوں کے فروخت کی نشاندہی کی تھی مگر عوامی حلقوں کے مطابق اس مکروہ کاروبار پر محکمہ فوڈ کے بعض اہلکاورں نے نامعلوم وجوہات کے بناپرآنکھیں بند کردی تھی، عوام نے مینگورہ پولیس کو خیراج تحسین پیش کیاہے کہ انہوں نے اس مکروہ کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے، پولیس کے مطابق سینکڑوں کے تعداد میں تلف شدہ مرغیوں کو جلاکر ضائع کیاگیاہے۔