سوات (مارننگ پوسٹ) روپوش شدت پسند ابو ہریرہ گرفتار کرلیا گیا ,محکمہ انسداد دہشت گردی ملاکنڈ رینج نے روپوش شدت پسند کو علاقہ نمل چپریال سے گرفتار کرلیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گرد ابو ہریرہ ولد جان عالم سوات سے فرارہوکرکراچی گلشن اقبال میں رہائش پذیر تھا۔ ملزم پر سوات میں شورش 2009ء کے دوران قتل و غارت، اقدامِ قتل، دہشت گردی کے کئے دفعات کے تحت ایف آئی آر درج ہے۔ گذشتہ روز سی ٹی ڈی کو اطلاع ملتی ہی انہوں نے اسے اپنے علاقہ نمل چپریال سوات میں موجود ہے پر کارروائی کرکے گرفتار کرلیا۔
سوات،روپوش شدت پسند ابو ہریرہ گرفتار
