سوات (مارننگ پوسٹ) مٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی مطلوب روپوش شدت پسند کو گرفتار کرلیا،گزشتہ روز تحصیل مٹہ علاقہ راحت کورٹ راگستون میں مٹہ پولیس نے روپوش شدت پسندکیخلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔مٹہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او بخت زادہ کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی جس پر انہوں نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ،روپوش ملزم پر سابق صوبائی وزیر ایوب خان اشاڑے کے گھر کو بارودی مواد سے اُڑانے اور سیکورٹی فورسز پر حملوں کا الزام ہے جس پر ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج ہے۔تفصیلات کے مطابق بر سوات تحصیل مٹہ علاقہ راگستون راحت کوٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے روپوش شدت پسند گرفتار کرلیا ہے اور ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے بند سلاسل کردہا ہے
مٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی مطلوب روپوش شدت پسند کو گرفتار کرلیا
