سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ شہر میں بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنادرجنوں ٹریفک پولیس اہلکار کنڑول کرنے میں ناکام ماہانہ ایک کروڑ سے زائد جرمانے وصول کئے جاتے ہیں، مینگورہ شہر میں روزانہ مختلف سڑکوں پر ٹریفک جام معمول بن گیاہے۔ منٹوں کار استہ گھنٹوں میں طے ہوتاہے۔ مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے میڈیا کو بتایاکہ مینگورہ شہر کے تمام داخلی اور خارجہ راستے جن میں ائرپورٹ روڈ، فضاگٹ روڈ، جی ٹی روڈ، بائی پاس پرروزانہ ٹریفک گھنٹوں تک بلاک رہتی ہیں سکول کے وقت بچوں کے گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے، مینگورہ کے داخلے راستے مین بازار، نیو روڈ اور سیدو روڈ پر دکانداروں نے فٹ پاتھ کو پارکنگ زون میں تبدیل کردیاہے۔ ایمبولنس اور مریضوں کے گاڑیوں کو بھی اسپتال جانے میں شدید مشکلات کاسامناہے۔ جبکہ بھاری گاڑیاں تاج چوک، سبزی منڈی میں پابندی کی باوجود دن کے وقت لوڈنگ اور ان لوڈنگ کرتی ہیں۔ مینگورہ شہر کی کنڑول کے لئے درجنوں ٹریفک پو لیس اہلکار تعینات کی گئی ہے مگر جرمانوں کی وصولی کے علاوہ ان کی کوئی قابل ذکر کارکردگی نظر نہیں آتی۔ مینگورہ کے لئے سابقہ ڈی پی او واحد محمود نے منظم پلان تیار کیاتھا مگر اس پر عمل نہیں ہورہاہے۔ سینکڑوں غیر قانونی او ر بے غیر نمبر پلٹ کے رکشوں کی بھر مار ہے، ہتھ گاڑیوں کی امد ورف پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے۔ یک طرفہ چلنے والے نیور روڈ پر گاڑیوں کا داخلہ معمول بن چکاہے۔ شہر میں شور اور الودگی نے عوام کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے۔ عوام نے پولیس کے اعلی حکام سے اصلاح احوال کی درخواست کی ہے۔