اسلام آباد( بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے چیف الیکشن الیکشن کمیشن کی طرف سے بھرتیوں پرعائدپابندی ختم کرنے کامطالبہ کردیا۔اپنے چیمبر میں صحافیوںسے غیر رسمی گفتگو کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو کسی نے غلط گایئڈ کیا ہے کہ الیکشن سے قبل بھرتیوں پر پابندی لگا دی جائے ۔ماضی میں بھی ایسی پابندی لگائی جاتی رہی جو کہ بالکل غلط ہے۔ جسٹں(ر)رضاخان کو چاہئے کہ وہ فوراً بھرتیوں پر پابندیاں اٹھائیں ۔اپوزیشن لیڈرنے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبائی الیکشن کمشنرز کو تعینات نہ کر کے شکوک و شبہات کو جنم نہ دیں بلکہ جلد از جلدزسینئر اور غیر جانبدار لوگوں کو صوبوں میں الیکشن کمشنرز تعینات کریں۔خورشید شاہ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بھرتیوں اور ترقیاتی سکیموں پر پابندی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھ دیا ہے۔