پشاور (آن لائن )محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی ایک ہفتے کی تعطیلات 24دسمبر تا31دسمبر کرنے کا اعلامیہ جاری کیا ہے پہاڑی علاقوں میں یہ تعطیلات 28فروری تک ہو نگی ،سردیوں کی تعطیلات کے جاری شیڈول کیمطابق میدانی علاقوں میں 24تا 31دسمبر اور پہاڑی علاقوں میں 24 دسمبرتا 28فروری تک تعطیلات ہونگی ۔ گزشتہ سال موسم گرما کی تعطیلات میں رد وبدل کیا گیاتھا تاہم موسم سرما کی تعطیلات میں میدانی یا پہاڑی علاقوں میں رد و بدل نہیں کیا جاتا۔