اسلام آباد(آن لائن)گیلپ سروے کے مطابق آدھے سے زیادہ پاکستانی تحریک انصاف کے وزرا کو نااہل سمجھتے ہیں۔ گیلپ پاکستان نے ایک سروے کیا ہے جس میں پاکستانیوں سے سوال کیا گیا کہ کیا پاکستا ن تحریک انصاف کے وزرا نااہل ہیں یا نہیں؟ سروے رپورٹ کے مطابق 55فیصد پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کی جماعت کے رہنما ئوں اور وزرا کو نااہل قرار دیا ہے جبکہ 41فیصد نے کہا کہ پاکستانی تحریک انصاف کے وزرا نااہل نہیں ہیں۔ گیلانی اینڈ گیلپ ریسرچ فاونڈیشن کی جانب سے کئے گئے ایک سروے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے چاروں صوبوں سے مردوخواتین کی بڑی تعداد سے سوال کیاگیا تھا کہ ”کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جماعت کے رہنما اوروزرا نااہل ہیں جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ اہل ہیں، اس بارے آپ کی رائے کیا ہے؟” جس پرپچپن فیصد پاکستانیوں نے جواب دیا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ حکومتی جماعت کے رہنما اور وزرا نااہل ہیں۔ اکتالیس فیصد نے کہا کہ وہ انہیں اہل سمجھتے ہیں جبکہ چار فیصد نے کہا کہ وہ اس بارے کچھ نہیں جانتے یا جواب نہیں دینا چاہتے۔
55 فیصد پاکستانیوں نے pti وزراء کو نااہل قراردیدیا
