سوات (مارننگ پوسٹ) نجی تعلیمی اداروں میں این جی اوز کی مداخلت کے خلاف تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند ، شدید احتجاج ، آج بھی ادارے بند رہیں گے اور احتجاجی مظاہرہ ہوگا ، پورے صوبے کی طرح ضلع سوات میں بھی نجی تعلیمی اداروں میں این جی اوز کی مداخلت کے خلاف گذشتہ روز تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ آج بروز منگل بھی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ، آل پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسو سی ایشن کے صوبائی نائب صدر ثواب خان اور ضلعی جنرل سیکرٹری نثار احمد نے کہا کہ اس سلسلے میں آج صبح 10 بجے گراسی گراؤنڈ سے پریس کلب تک احتجاجی واک منعقد ہوگا اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائیگا۔