مینگورہ:بلدیاتی الیکشن میں حکومتی اراکین اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے حکومتی مشنری کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں،حکومتی وسائل کو سیاسی رشوت کے طور پر استمعال کیاجارہاہے،احساس پروگرام،گلی کوچوں کی مرمت اوردیگر اقدامات سے ایک بار پھر حکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے،جو گلی کوچے سالہا سال سے کھنڈرات کا نقشہ پیش کررہے تھے انہیں بھی مرمت کیا جارہا ہے جو الیکشن کے قواعد وضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے،ان خیالات کا اظہارتحصیل بابوزی سے جمعیت علماء اسلام کے مئیر کی نشست کے نامزدامیدوار مولانا حجت اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ اس وقت متعددامیدوارمیدان میں ہیں تاہم باشعورعوام کو معلوم ہے کہ ان میں سے کون مخلص اور دیانتدارہے،انہوں نے کہاکہ ہم خالی خولی نعرے نہیں لگاتے بلکہ عوام کی خدمت اورعلاقے کی ترقی کیلئے عملی کام پر یقین رکھتے ہیں،الیکشن مہم کے دوران عوام مسلسل ہمارے قافلے میں شامل ہورہے ہیں،انہوں نے کہاکہ عوام نے حکومتی پالیسیوں اورمفاد پرستانہ اقدامات کو مسترد کردیاہے اس لئے اب وہ سرکاری وسائل کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ صرف تحصیل بابوزی ہی نہیں بلکہ پورے سوات میں جمعیت علماء اسلام کے مئیر سے لے کر جنرل کونسلر،یوتھ۔کسان اوردیگر تمام کونسلر نمایاں کامیابی حاصل کریں گے۔
سوات بلدیاتی الیکشن:حکومتی وسائل کو سیاسی رشوت کے طور پر استمعال کیاجارہاہے،مولانا حجت اللہ
