سوات(مارننگ پوسٹ)جہانزیب کا لج سوات بی ایس پروگرام کے کنٹرولر امتحانات پروفیسرسیراج الحق خان نے کہا ہے کہ سمسٹر نظام تعلیمی نظام میں بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے جس کے ذریعے طلبہ محنت لگن کے ساتھ پڑھائی پر خصوصی توجہ دے کر اعلی مقام حاصل کرجاتا ہے حالیہ فائنل ٹرم امتحان کے لئے کم وسائل میں بہتر انتظامات کئے جوکہ شفاف طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچ گئے جہانزیب کالج سوات ملاکنڈ ڈویژن کا منفرد تعلیمی ادارہ ہے اس لئے اس کو جلد ڈگری ایوارڈنگ کا درجہ ملنے کی توقع کی جارہی ہے جس سے یہ ادارہ مزید ترقی کے راہ ہر گامزن ہوگا ان خیالات کا اظہارجہانزیب کا لج سوات بی ایس پروگرام کے کنٹرولر امتحانات پروفیسرسیراج الحق خان نے اپنے دفتر میں سوات کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیاجہانزیب کا لج سوات بی ایس پروگرام کے کنٹرولر امتحانات پروفیسرسیراج الحق خان نے کہا کہ بی ایس سمسٹر امتحانی نظام میں انسپکشن ٹیم جس میں پروفیسر ڈاکٹر سیراج احمد پروفیسر ڈاکٹر انوارلحق پروفیسر محمد سلیم پروفیسرریاض خان کی کوششوں سے امتحانی نظام کی بہتر نگراانی اور دیکھ بھال اور تمام اموربخوبی انجام پایہ تکمیل تک پہنچا اس لئے یہ ادارہ پورے صوبے میں ایک رول ماڈل کے طور پر سامنے آیئگا