سوات(مارننگ پوسٹ)ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ سوئی گیس پائپ سوات پہنچ جائیگی جس سے لوگوں کا مسئلہ جلد حل ہوگا سوئی گیس نعمت سے جلد مستفید ہونگے جبکہ سوات کے مختلف علاقوں کے ترقیاتی کام بھی پایہ تکمیل تک اورکچھ پر کام بھی شروع ہوگا جہانزیب کالج سوات کو ڈگری ایوارڈنگ کا درجہ کے لئے بھی اپنی کوششوں کو تیز کیا جائیگا جو کہ ملاکنٖڈ ڈویژن کا عظیم تعلیمی ادارہ ہے اس کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگاان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائیشگاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ایس ڈاکٹر خلیل احمد صلاح الدین ودیگر بھی موجود تھے ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان نے کہا کہ لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے مشکلات کو کم کرنا ہے آئندہ ماہ سوئی گیس پائپ سوات پہنچ جائیگی جس سے لوگوں کا مسئلہ جلد حل ہوگا سوئی گیس نعمت سے جلد مستفید ہونگے جبکہ سوات کے مختلف علاقوں کے ترقیاتی کام بھی پایہ تکمیل تک اورکچھ پر کام بھی شروع ہوگا جہانزیب کالج سوات کو ڈگری ایوارڈنگ کا درجہ کے لئے بھی اپنی کوششوں کو تیز کیا جائیگا
آئندہ ماہ سوئی گیس پائپ سوات پہنچ جائیگی ،سلیم الرحمان
