سوات(مارننگ پوسٹ) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے سیدو شریف ہسپتال کا اچانک دورہ کیااس موقع پرسیدو شریف کے ایم ایس اور سابق تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان اوردیگر ہمراہ تھے فضل حکیم خان نے ہسپتال کے میڈیکل وارڈ،کارڈیالوجی وارڈ،میڈیسن روم سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ ہسپتال میں زیر علاج پی ٹی آئی سینئر رہنماء نعمت شاہ کے والد سمیت دیگر مریضوں کی عیادت بھی کی اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہاکہ تمام ہسپتالوں میں مزید جدید سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے تما م وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں شعبہ صحت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی عوام تک صحت کے بنیادی سہولیات پہنچا نے کیلئے مزید اقدامات کررہے ہیں ہسپتالوں میں انتظامات کا جائزہ لینے کا مقصد عوام کو صحت کے سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ عوام الناس کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے انہوں نے کہا کہ سیدو شریف ہسپتال میں کافی بہتری آئی ہے اورجو کمی یا کوتاہی باقی رہ گئی ہے وہ بھی جلد ختم ہوجائے گی ایک سوال کے جواب میں فضل حکیم خان نے کہاکہ سوات میں کرونا وائرس کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیاہے اور نہ ہی وائرس موجود ہے اور نہ ہی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی بھی قسم کے خوف میں نہیں آنا چاہیے اور سنی سنائی باتوں کو آگے نہیں پھیلانا چاہیے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے ہمیں اپنے ہر عذاب سے بچائے اور ہرقسم کے عذاب سے محفوظ فرمائے۔