سوات(مارننگ پوسٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے اپنے دفتر میں انے والے شجر کاری مہمم کے حوالے سے ڈی ایف او شانگلہ عدنان کیاتھ تفصیلی میٹنگ کی۔میٹنگ میں انے والے شجر کاری مہم کو میاب بنانے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے پر اتفاق ہوا۔ اس دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے کہا کہ شجر کاری نہ صرف سنت رسول ﷺ ہے بلکہ ماحول کو خوبصورت اور دلکش بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ رنگ برنگے درخت کبھی ریگستان کو نخلستان میں بدلتے ہیں۔ تو کبھی جنگل میں منگل کا سماں پیدا کرتے ہیں۔ درختوں پر بسنے والے پرندوں کی چہچہاہٹ پر فضاء ماحول میں رس گھول دیتی ہے۔ درختوں سے انسان کو بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں یہ فوائد معاشی بھی ہیں اور معاشرتی بھی۔ معاشی فوائد کا زکر کریں تو درختوں سے حاصل ہونے والی لکڑی انسان کے بہت کام آتی ہے کبھی یہ فرنیچر بنانے کے لئے استعمال ہوتی ہے تو کبھی جلانے کیلئے کبھی اس کی شاخیں جانوروں کے چارے کے طور پر استعمال ہوتی ہیں تو کبھی اس کے سوکھے پتے کھاد بنانے میں استعمال ہوتے ہیں۔ درختوں سے انسان کثیر زرمبادلہ بھی کماتا ہے۔ اچھے معاشرے میں درختوں کی بہت قدرو قیمت ہوتی ہے یہ تعلیمی اور تحقیقی مقاصد کیلئے بھی استعمال ہوتے ہیں اور ادویات کی تیاری میں بھی درخت زندگی کے ضامن ہیں۔ اس لئے شجر کاری کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ اسی طرح درخت، پودوں کے زریعے خوراک کی ایک زنجیر وجود میں آتی ہے۔ اس علاوہ انسان ہوں یا جانور، سب ہی کو زندہ رہنے کیلئے اکسیجن کی اشد ضررت ہوتی ہے یہ اکسیجن درختوں، پودوں کے سوا اور کہیں سے نہیں ملتی۔ اس لئے ہم کہ سکتے ہیں کہ جب سے انسان نے دنیا میں آنکھ کھولی، درخت اس کی اہم ترین ضروریات میں شامل رہے ہیں آج ہمارے پاس درخت گھٹتے جا رہے ہیں اس لئے ضرور ت اس امر کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ زندگی اسی طرح رواں دواں رہے۔