سوات(مارننگ پوسٹ)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی منانے کا مقصد ان کی جدوجہد آزادی کو دوام بخشنا اور بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لانا ہے انہوں نے کہا کہ اخلاقی طور پر پوری دنیا کو کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانا چاہیے کیونکہ گزشتہ ستر سال سے ہندوستان کشمیر میں عوام پر بے تحاشا ظلم ڈھائی ہوئی ہیں ڈپٹی کمشنر نے ان خیالات کا اظہار یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ ایک احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں تمام سرکاری افسروں، ملازمین،عوام اور دکانداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جو کہ مین بازار منگورہ سے شروع ہوکر سوات پریس کلب تک جاپہنچی۔عوام نے اس موقع پر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے عوامی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی۔ ریلی سے مختلف مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کے حلاف ہندوستان کی مظالم کی شدید مذمت کی اور کشمیریوں کے حوصلے کو سلام پیش کی مقررین نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو جائے گا اور کشمیری اپنی مرضی سے بہتر زندگی گزاریں گے مقررین نے دنیا کی مہذب اقوام سے اپیل بھی کی کہ وہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر ہندوستان کی مذمت کرے اور اور بین الاقوامی سطح پر ہندوستان پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ کشمیریوں پر مظالم بند کریں اور انھیں حق خودارادیت دی۔اس موقع پر کشمیر اور پاکستان کے ملی نغمیں اور ترانے بھی پیش کئے گئے جبکہ ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کے طو ر پر ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔درایں اثنا ضلع سوات،شانگلہ اور بونیر کے مختلف علاقوں میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئیں۔
سوات ضلعی انتظامیہ کے طرف سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر احتجاجی ریلی
