سوات(مارننگ پوسٹ) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسی کے مطابق ضلع سوات میں تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے اعلیٰ کاوشیں کر رہے ہیں سیدو شریف میں گورنمنٹ نرسنگ کالج کواپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ انسانی خدمت کے اس شعبے کے وقار میں مزید اضافہ کر دیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں پرنسپل نرسنگ کالج شاہینہ رحمت اور دیگر نے شرکت کی فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ اقوام کی تعمیر و ترقی کا زار تعلیم ہی سے وابستہ ہے اورتعلیم ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ مریضوں کی دن بدن بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر نرسنگ میں داخلے کے لئے نشستوں میں اضافے کیلئے نرسنگ کالج کو اپگریڈ کر دیا جائے گا تاکہ مالاکنڈ ڈویژن کے طلبہ مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں فرائض انجام دینے والی نرسز کو بھی جائزمقام، عزت اور احترام دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولتوں کو معیاری بنانے میں نرسز کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
سیدو شریف گورنمنٹ نرسنگ کالج کواپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
