سوات(مارننگ پوسٹ) نو تعینات ڈی ایس پی سرکل طوطالئی اکبر خیات خان کا سرکل طوطا لئی کے تمام ایس او ایچ اوز اور محرران کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ میں مختلف سماجی جرائم پر قابو پانے اور ان کے سدباب کیلئے اقدامات اٹھانے پر نظرثانی، عوام الناس کے ساتھ اچھے رویہ سے پیش آنا، منشیات فروشان اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی سرکل طوطا لئی اکبر حیات خان نے سرکل طوطالئی کے ایس ایچ اوز اور جملہ محررز تھانہ جات کیساتھ تعارفی میٹنگ کی۔انہوں نے کہا کہ تھانہ کو آئے ہوئے سائلین کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا اور مظلوموں کی داد رسی کرناہیں۔ انہوں نے اس کے علاوہ عام شہریوں سے موصول ہونے والے شکایات چاہے وہ ایس ایم ایس کی شکل میں ہو یا تحریری، ان پر فوری عمل درامد کرنے اور عام شہریوں کے کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے اقدامات اٹھانے پربھی زور دیا مزید کہا کہ منشیات جیسے ناسور کا دہندہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ مجرمان اشتہاروں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے اور ان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ جرائم پیشہ افراد خواہ کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا.علاوہ ازیں تھانہ چینگلئی، گارد درن اور چیک پوسٹ درمائی کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس جوانان کو موجودہ حالات کے پیش نظر الرٹ رہنے کے ہدایات جاری کئے۔