سوات(مارننگ پوسٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انور کے ہدایت پر جرائم پیشہ افراداور منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے خاطر سوات پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری رکھتے ہوئی ایس ڈی پی اُو مٹہ شوکت خان، ایس ایچ اُو مٹہ محمد حلیم نے دوران ناکہ بندی کے دوران سوزوکی NCPبلا نمبر جس کا ڈرائیونگ عابد اللہ ولد گل خطاب سکنہ چکدرہ کر رہا تھا بغرض چیکنگ روک کر تلاشی کے دوران ملزمہ مسماۃ آمینہ زوجہ کشمیر سکنہ ملا بابا مینگورہ سے 950 گرام چرس برآمد کرکے جن کے خلاف مقدمہ علت نمبر 167جرم 9CKPCNSA تھانہ مٹہ درج درجسٹرڈ کیا گیا جبکہ دوسری کاروائی میں ملزم عبید ولد زڑہ ور سکنہ کالاکوٹ اور فواد ولد بخت زمین سکنہ کالاکوٹ کے قبضے سے 3 لیٹر دیسی شرا ب برآمد کرکے مقدمہ علت نمبر 165جرم 3/4 PHOتھانہ مٹہ درج رجسٹرڈ کیا۔ تھانہ مینگورہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش پرویز علی ولد اکبر خان ساکن خواجہ آباد کے قبضے 115گرام ہیروئین برآمد کرکے جس کے خلاف مقدمہ علت نمبر 62جرم 9C KP CNSAدرج درجسٹر کیا گیا۔ تھانہ منگلور پولیس مجرم اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری اجمل شاہ ولد شہر یار ساکن گداکوٹAPO نمبر 42مقدمہ علت 376مورخہ 21-06-2019جرم 302/24تھانہ منگلور کو گرفتار کیا۔تھانہ کوکارئی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیاض علی ولد محمد علی سکنہ محلہ کوزہ آڈہ کوکاریء کے قبضے سے 500گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ علت 52 جرم 9P KCNSAدرج درجسٹرڈ کیا گیا۔
سوات ،جرائم پیشہ و منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پولیس ڈٹ گئی
