سوات(مارننگ پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی سے ضلع شانگلہ کے پی ٹی آئی رہنما ء حاجی سید فرین خان نے ملاقات کی ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ ہم عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں ہمارا عوام سے احساس اور درد کا رشتہ ہے پی ٹی آئی کے ورکرز خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں ورکرز عوامی خدمت کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز ہمارے خاندان کا حصہ ہے اور انہیں عزت و احترام سے دیکھنا ہم سب کا فرض ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پرعمل پیرا ہو کر قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کر رہی ہے جبکہ ملک کو مشکلات سے نکالنے والے صرف وزیراعظم عمران خان ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے سیاسی مخالف کو بھی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ اپنی خواہشات کو عوام،ورکرز، پارٹی اور قیادت پر قربان کردیتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی تکالیف کے ازالے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے عوام کی بے لوث خدمت ہمارا منشور ہے۔